زمین سے چاند تک کا سستا اور انوکھا راستہ دریافت
لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے زمین سے چاند تک سفر کے لیے ایک ایسا نیا راستہ دریافت کیا ہے جس سے خلائی مشنز میں ایندھن کی بڑی بچت ممکن ہوسکے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ راستہ کششِ ثقل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرتا ہے ، جس سے مستقبل میں چاند تک کم خرچ اور زیادہ آسان سفر کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔خلائی سفر سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ سپیس ڈاٹ کام کے مطابق سائنسدان ایسٹرو ڈائنامکس نامی سائنسی جریدے میں شائع تحقیق کے دوران تقریباً 3 کروڑ مختلف راستوں کی کمپیوٹر سمولیشنز تیار کی گئیں، ماضی میں چاند تک پہنچنے کے لیے زمین کے قریب والے راستے کو زیادہ موزوں سمجھا جاتا تھا، لیکن نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مخالف سمت سے داخل ہونے والا راستہ زیادہ فائدہ مند اور کم خرچ ثابت ہوسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس نئے راستے سے خلائی جہازوں کے ایندھن میں نمایاں کمی آئے گی۔