چینی سائنس دانوں نے پیس میکر کا متبادل تیار کرلیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا پہلا سائنو ایٹریل نوڈ کامیابی سے تیار کر لیا ہے ۔یہ سائنو ایٹریل نوڈ دل کے اندر موجود ایک نہایت چھوٹا سا حصہ ہوتا ہے جو دل کے قدرتی پیس میکر کے طور پر کام کرتا ہے ۔
محققین نے انسانی پلوری پوٹنٹ اسٹیم سیلز استعمال کرتے ہوئے ایک تھری ڈی لیبارٹری ماڈل تیار کیا ہے جو سائنو ایٹریل نوڈ کی طرح کام کرتا ہے اور خود بخود دھڑک سکتا ہے ۔ یہ ایجاد دل کی بیماریوں کی تحقیق اور نئی ادویات کی جانچ میں انقلاب لا سکتی ہے ۔ مستقبل میں یہ ‘بائیولوجیکل پیس میکر’ کے طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکنوں کے علاج میں بھی مدد دے سکتی ہے ۔مختصر یہ کہ یہ کامیابی دل کی سائنس اور علاج کے میدان میں ایک بڑا قدم سمجھی جا رہی ہے ۔