خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس برآمد
تلونڈی،چھانگا مانگا (نامہ نگاران)خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔
کنگن پور پولیس نے بدنامِ زمانہ خاتون منشیات فروش نازیہ عرف رانی کو حراست میں لے کر قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے چھانگا مانگا سے منشیات فروش شعیب عرف شعیبی کو گرفتار کرکے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔