پسرور:نجی ہسپتال میں جھگڑے پر فائرنگ سے نرس قتل

پسرور:نجی ہسپتال میں جھگڑے پر فائرنگ سے نرس قتل

18 سالہ سعد یہ کو شاہ زیب اور امام بخش نے موت کے گھاٹ اتارا،ملزم زیر حراست

پسرور ،سیالکوٹ (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ سبز کے علاقہ کنگرہ میں نجی ہسپتال میں فائرنگ کرکے نرس کو قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ میں واقع حمزہ سعید ہسپتال میں 18 سالہ سعدیہ سکنہ چارواہ بطور نرس جاب کرتی تھی جس کو شاہ زیب اور امام بخش نے رنجش و جھگڑا کی بنا پر 12 بور گن سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پسرور اور ایس ایچ او تھانہ سبز پیر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ فرانزک اور ایکسپرٹ ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جس کی بابت مقدمہ درج کر کے ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی، مقدمہ میں نامزد 3 ملزموں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کا کہنا ہے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں