پسرور:بڑے نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

پسرور:بڑے نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

تلخ کلامی پر ہارون نے فائرنگ کر دی ، ملزم گرفتار ، عثمان کو سپرد خاک کر دیا گیا

پسرور (تحصیل رپورٹر) نواحی قصبہ کلاسوالا کے محلہ گہنے شاہ دربار کے رہا ئشی میاں ہارون نے معمولی بات پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی میاں عثمان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں بھائی عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھے ۔ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل سعودی عرب میں بھی دونوں کی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ قاتل اور مقتول دونوں کے چار ،چار بچے ہیں۔ پولیس تھانہ صدر پسرور نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،پوسٹمار ٹم کے بعد میاں عثمان کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں