امریکا:بے صبری نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا

امریکا:بے صبری نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا

نیو یارک سٹی(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک سٹور میں طویل قطار نے ایک شخص کی قسمت چمکا دی۔

ریاست میری لینڈ کی سینٹ میریز کاؤنٹی کے رہائشی نے بتایا کہ وہ کیلیفورنیا شہر کی تھری ناچ روڈ پر واقع ایک سٹور میں گیم کھیلنے گیا تھا لیکن گیم کھیلنے کے لیے موجود لگی لمبی قطار دیکھ کر اُس کا صبر جواب دے گیا۔انتظار سے تنگ آکر اُس نے کاؤنٹر سے 5 ڈالر والے چار 20 ایکس سکریچ آف ٹکٹ خرید لیے ۔انہی میں سے ایک ٹکٹ نے اُس کی زندگی بدل دی اور اس کو 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جتوا دیا۔ خوش نصیب شخص کا کہنا ہے کہ اس انعامی رقم سے وہ اپنے گھر کا قرض ادا کرے گا۔ ساتھ ہی اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی لاٹری کھیلتا رہے گا۔اس نے بتایا کہ پہلے تو یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں لاٹری جیت چکا ہوں ،اب اس سے میرے بہت سے مسائل حل ہو جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں