آخر بیشتر افراد رائٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں،نئی تحقیق

آخر بیشتر افراد رائٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں،نئی تحقیق

لندن(نیٹ نیوز)کیا وجہ ہے کہ اکثر افراد رائٹ ہینڈر ہوتے ہیں؟ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد ایسے ہوتے ہیں جو روزمرہ کے کام دائیں ہاتھ سے کرتے ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارا دماغ اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ بالادست ہاتھ کو ترجیح دینے کا عمل ماں کے پیٹ سے شروع ہوتا ہے اور لڑکپن کے عرصے تک ٹھوس ہو جاتا ہے ۔ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر ان عناصر سے جڑا ہے جو ہمیں انسان بناتے ہیں خاص طورپر سیدھا چلنے اور بڑے انسانی دماغ کا ارتقا۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ کا بایاں حصہ جسم کے دائیں حصے کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ دماغ کا دایاں حصہ جسم کے بائیں حصے کو کنٹرول کرتا ہے ۔تو بیشتر افراد دماغ کے بائیں حصے کو زیادہ استعمال کرتے ہیں جو زبان اور دیگر صلاحیتوں سے جڑا ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں