فہد مصطفی کا نیا انداز، تنقید تعریف اور تبصروں کی بھرمار

فہد مصطفی کا نیا انداز، تنقید  تعریف اور تبصروں کی بھرمار

کراچی(آئی این پی )اداکار فہد مصطفی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ منفرد فیشن سٹائل ہے۔

فہد مصطفی ان دنوں اپنی آنے والی ہارر فلم زومبیڈ کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں فہد مصطفی نے ایک انسٹاگرام فِٹ چیک ریِل میں برانش گرے اوور سائزڈ کوٹ، الٹرا وائیڈ لیگ پینٹس اور لمبے بالوں کے ساتھ اپنا نیا لک مداحوں کو دکھایا، متعدد صارفین نے فہد مصطفی کے سٹائل کو چھپری لک قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔کچھ صارفین نے اداکار کے نئے انداز کو غیر سنجیدہ قراردیا،کچھ نے تعریف بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں