150برس بعد سنہری عقابوں کی انگلینڈ واپسی متوقع
لندن(نیٹ نیوز)سنہری عقاب جو تقریباً ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے سے انگلینڈ کی فضا سے غائب ہیں اب ایک بار پھر واپس آ سکتے ہیں۔
ایک اہم تحقیقی رپورٹ کے بعد برطانوی حکومت نے سنہری عقابوں کی بحالی کے پروگرام کے لیے 10 لاکھ پاؤنڈ فراہم کر دئیے ۔ان کی تعداد میں کمی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ بھیڑ پالنے والے کسان اور شکار کے منتظمین انہیں اپنے مویشیوں اور شکار کیے جانے والے پرندوں کے لیے خطرہ سمجھتے تھے ، تاہم بعض اوقات یہ پرندے نارتھمبرلینڈ جیسے علاقوں میں دیکھے گئے ہیں، فاریسٹری انگلینڈ کی جانب سے تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انگلینڈ اب ایک بار پھر سنہری عقابوں کی آبادی کو سہارا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔تحقیق میں 8 ممکنہ ریکوری زونز کی نشاندہی کی گئی ہے ، جو زیادہ تر شمالی انگلینڈ میں واقع ہیں، تاہم افزائش نسل کی مستحکم آبادی قائم ہونے میں ایک دہائی سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے ۔