دبئی کی سڑک پر واک کرتی خوشی مکھر جی کو تھپڑ پڑ گیا
دبئی (آئی این پی)دبئی کی سڑک پر واک کرتی بھارتی اداکارہ خوشی مکھر جی کو کسی نے تھپڑ مار دیا اور فرار ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ دبئی کی سڑک پر واک اداکارہ خوشی مکھرجی کے لئے تشویشناک تجربے میں بدل گئی، جب مبینہ طور پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ خوشی نے روتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اچانک سڑک پر ان کے ساتھ یہ خوفناک واقعہ پیش آیا۔ خوشی نے اپنا تجربہ ویڈیو میں ریکارڈ کر کے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں خوشی نے کہا سڑک پر چلنا جرم لگتا ہے بائیک پر آتے ہوئے اس نے مجھے بہت زور سے مارا۔ پولیس سٹیشن جانے سے کیا فرق پڑے گا؟ سڑک پر کوئی کیمرے نصب نہیں ہیں ،پولیس کی آفیسر خواتین بھی مداخلت کرنے سے گریزاں تھیں۔