سابق میئر استنبول کی گرفتاری کا 1ماہ مکمل 100 ٹریکٹر اپوزیشن احتجاج میں شامل

سابق میئر استنبول کی گرفتاری کا 1ماہ مکمل  100 ٹریکٹر اپوزیشن احتجاج میں شامل

استنبول(اے ایف پی)سابق میئر استنبول اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کا ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے ،اس دوران ترکیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔۔

حکام کی طرف سے سخت کریک ڈاؤن میں تقریباً  2ہزار افراد حراست میں لئے گئے ۔یاد رہے امام اوغلو کو 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پارلیمنٹ نے انہیں عہدے سے بھی معطل کر دیا تھا۔گزشتہ روز مرکزی اپوزیشن پارٹی سی ایچ پی کی ریلی میں 100 کے قریب ٹریکٹروں نے وسطی ترکیہ میں سڑکیں بلاک کر دیں جبکہ یونیورسٹی اور ہائی سکولز کے طلبا نے ترکیہ بھر میں ہفتہ وار ریلیاں نکالیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں