30 جون تک ایف بی آر کے تمام ٹیکس آفسز میں ہفتہ کی چھٹی منسوخ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 2024-2025 کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، مِیڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک تمام ٹیکس آفسز کی بروز ہفتہ کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے ۔