امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلین باشندوں کی ملک بدری روک دی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 18 ہویں صدی کے قانون کے تحت وینزویلا کے گینگ کے ارکان کی ملک بدری کو روک دیا۔۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ 1798 ایلین اینیمیز ایکٹ کی درخواست کی تھی تاکہ وینزویلا کے تارکین کو پکڑنا شروع کیا جا سکے جن پر ٹرین ڈی آراگوا گینگ سے تعلق رکھنے کا الزام ہے ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے اگلے حکم تک زیر حراست افراد کے کسی بھی رکن کو امریکا سے ملک بدر نہ کیا جائے ۔