فلسطین معاملہ پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے :ایاز صادق

فلسطین معاملہ پر امت  مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات  کرنا ہونگے :ایاز صادق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں شریک ممالک کے سپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں سپیکر سردار ایاز صادق نے فلسطین ، ترکیہ ،ملائیشیا ا ورانڈونیشیا کے سپیکرز سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے اقوام عالم کو مظلوم اقوام کے حق خود ارادیت کیلئے بیدار کرنا پڑے گا، پاکستان پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں