لاہور:سوتیلی والدہ کا بہیمانہ تشدد،6سالہ بچی قتل

 لاہور:سوتیلی والدہ کا بہیمانہ تشدد،6سالہ بچی قتل

ملزمہ اپنے شوہر اشفاق کے ساتھ مل کرزخمی کمسن فاطمہ کو جناح ہسپتال لائی ڈاکٹروں نے پولیس کو اطلاع کر دی، دونوں میاں بیوی گرفتار،تفتیش شروع

لاہور(کرائم رپورٹر،اے پی پی)لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں سوتیلی والدہ نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کر کے 6 سالہ معصوم بچی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔ملزمہ نے اپنے شوہر اشفاق کے ساتھ مل کرکمسن فاطمہ کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ  کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

میاں بیوی کے بیانات میں تضاد پایا گیا جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی پر تشدد میں اس کا والد اشفاق بھی ملوث ہو سکتا ہے ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے مزید شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ۔ حکام کے مطابق بچی کی حقیقی والدہ کراچی میں رہائش پذیر اور اسے واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے ،مقتولہ کی حقیقی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ محلہ داروں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں