4 انسانی سمگلرز گرفتار ، 508 پاسپورٹ ، جعلی ڈگریاں برآ مد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آ ئی اے نے 4 انسانی سمگلرز گرفتار کرکے 508پاسپورٹ شناختی کارڈ جعلی ڈگریاں یورپ خلیجی ریاستوں کے ورک پرمٹ برآمد کرلئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل گوجرانوالہ سرور وڑائچ کی تشکیل کرد ہ ٹیم نے حافظ آباد میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں چھاپہ مار کر 508 پاسپورٹ جعلی ڈگریاں یورپ جاپان خلیجی ریاستوں کے جعلی ورک پرمٹ برآمد کرلئے ، اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل گوجرانوالہ سرور وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ میں حاجی منور اقبال، محمد نواز خالد فیاض اور ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم برسوں سے لوگوں سے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کی آڑ میں یورپ جاپان خلیجی ممالک بھیجنے ،ویزا ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے ۔