اروپ: 2 کمسن جڑواں بھائی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ کے علاقہ میں2جڑواں کمسن بھائی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ،ایم ڈی واسا نے ایکسین کو معطل کردیا،بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
نواحی علاقہ اروپ کا رہائشی غلام صابر مہر روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے ،اسکے 3 سالہ جڑواں بچے محمد اور مصطفی گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ قریبی جوہڑ میں چلے گئے جہاں وہ گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ اس بارے علم ہونے پر ورثا اور علاقہ کے لوگ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو نکالا،دو بچوں کی ہلاکت پر ہر آنکھ اشکبار تھی ،ایس پی سول لائنز واقعہ کی تحقیقات کیلئے موقع پر پہنچ گئے ،اے سی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ خالی پلاٹ تھا جہاں پر حالیہ بارش کے باعث پانی جمع ہوگیا تھا تاہم متوفی بچوں کے ورثا نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا،ایم ڈی واسا نے ایکسین جہانزیب چٹھہ کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔