قومی ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے 25رکنی سکواڈ اعلان
کیمپ 16سے 23اپریل تک غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی سکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل و دیگر شامل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ کیمپ 16 سے 23 اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ سٹاف کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔اعلان کردہ سکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس اور مومنہ ریاست شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی بھی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوں گے ۔سیریز کے تحت تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 سے 9 مئی تک کھیلے جائیں گے ، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے ، جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 سے 15 مئی تک شیڈول ہیں۔