صبح کافی سے پہلے برش دانتوں کیلئے کیوں ضروری ہے
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ دندان ڈاکٹر مارک برہینی کا کہنا ہے کہ ‘طریقہ یہ ہے کہ صبح کافی پینے سے پہلے برش کیا جائے کیونکہ اس سے دانتوں پر داغ پڑنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘کافی کا پی ایچ لیول تقریباً پانچ ہوتا ہے جو دانتوں کی اوپری سطح (اینامل) کو نرم کر دیتا ہے ۔ان کے مطابق ‘ایسے میں اگر آپ کافی پینے کے فوراً بعد برش کرتے ہیں تو آپ دراصل دانت صاف نہیں کر رہے ہوتے بلکہ انہیں نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ڈاکٹر کے مطابق ‘کافی کے بعد فوراً برش کرنا ایسا ہے جیسے آپ دانتوں کو رگڑ کر گھسا رہے ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ‘اینامل کو دوبارہ سخت ہونے میں تقریباً 30 سے 40 منٹ لگتے ہیں اس لیے اس دوران برش کرنے سے دانتوں کی سطح مزید کمزور ہو سکتی ہے ۔