بھارت ، دلہن نے منہ دکھائی کیلئے 90لاکھ مانگ لئے
آگرہ (نیٹ نیوز)اتر پردیش کے شہر آگرہ میں شادی کا واقعہ اس وقت تنازع اور سنگین الزامات کی شکل اختیار کر گیا
جب ایک نو بیاہتا دلہن نے شادی کی پہلی رات اپنے شوہر سے ‘منہ دکھائی’ کی رسم کے عوض 90 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا اور رقم نہ ملنے پر معاملہ اقدامِ قتل تک جا پہنچا۔متاثرہ خاندان کی ایک خاتون مسکان سنگھ کے مطابق، ان کے بھائی کی شادی ‘کلپنا’ نامی خاتون سے ہوئی تھی۔شادی کی پہلی رات جب دولہا کمرے میں پہنچا تو دلہن نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وہ اپنا گھونگھٹ تبھی اٹھائے گی جب اسے 90 لاکھ روپے نقد دئیے جائیں گے ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر دلہن نے زیورات اور قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے لیا اور بعد ازاں فرار ہو گئی ،دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے خاندان کو آگ لگا نے کی کوشش بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔