کینیڈا:یونیورسٹی کا سالگرہ پر انوکھا جشن،ورلڈ ریکارڈ

کینیڈا:یونیورسٹی کا سالگرہ پر انوکھا جشن،ورلڈ ریکارڈ

اوٹاوا(نیٹ نیوز)کینیڈا میں قائم یونیورسٹی آف کیلگری نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد اور دلچسپ انداز میں جشن مناتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 682 افراد نے ڈائنوسار کے لباس پہن کر شرکت کی اور اس طرح ایک ہی مقام پر ڈائنوسار کے لباس میں ملبوس افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔یہ رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی کی ٹیلر فیملی ڈیجیٹل لائبریری کے باہر منعقد ہوئی،یونیورسٹی کی سپورٹس ٹیمیں ڈائنوز کے نام سے جانی جاتی ہیں، جس کے باعث اس تھیم کا انتخاب کیا گیا۔ریکارڈ کی تصدیق موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار نے کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے کوکس سائنس سینٹر اینڈ ایکویریم کے پاس تھا، جہاں 468 افراد نے ڈائنوسار کے لباس میں جمع ہو کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں