متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے ،قیمتی سامان سے محروم
شفیق آباد میں صغیر ،ستوکتلہ میں تبسم ،جنوبی چھاؤنی میں شرافت کولوٹاگیا ہربنس پورہ، شیراکوٹ ،گلشن اقبال ، اکبری گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونز موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ شفیق آباد میں صغیر سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبا ئل ،ستوکتلہ میں تبسم سے 4 لاکھ 10ہزار اور موبائل ،جنوبی چھاؤنی میں شرافت سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل ، مستی گیٹ میں زوار الحسن سے 3 لاکھ 25 ہزار اور موبائل،کوٹ لکھپت میں شجاع سے 20 ہزار اور موبائل،شیرا کوٹ میں سلطان سے 30 ہزار اور موبائل جبکہ ٹاؤن شپ میں زمان سے 2 لاکھ روپے ،موبائل اوردیگرسامان چھین لیا گیا، ہربنس پورہ سے انعام، شیرا کوٹ سے وسیم ،مصطفی آباد سے خالق،گلشن اقبال سے اخلاق اور اکبری گیٹ سے تجمل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔