چینی روبوٹس انسانوں سے ہاف میراتھن ریس ہار گئے

چینی روبوٹس انسانوں سے  ہاف میراتھن ریس ہار گئے

بیجنگ (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) روبوٹ تیانگونگ الٹرا نے بیجنگ میں ای ٹاؤن ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن دو گھنٹے چالیس منٹ میں مکمل کر لی۔۔

مگر اس کے مقابلے میں ایک انسانی ریسر نے صرف ایک  گھنٹہ گیارہ منٹ اور سات سیکنڈز کے سب سے کم وقت میں یہ ریس جیت لی۔دنیا کی پہلی انسانی اور ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن 21 کلومیٹر کی دوڑ تھی جس میں دس ہزار انسانوں کے ساتھ ساتھ 21بائی پیڈل روبوٹس بھی حصہ لے رہے تھے ۔منتظمین کے مطابق ہاف میراتھن دوڑ میں پہلی مرتبہ انسان اور انسان نما روبوٹس کا آمنا سامنا ہوا۔ یہ دوڑ ٹیکنالوجی کی مہارت کا مظاہرہ تھا ،روبوٹس کے جیتنے کی توقع بھی نہیں کر رہے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں