امریکی کانگریس وفد ، وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ

امریکی کانگریس وفد ، وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ

نارووال،لاہور(آئی این پی)امریکی کانگریس مینز اور وزیر داخلہ محسن نقوی سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھے ۔وفد کا سکھ برادری نے پرتپاک استقبال کیا ، امریکی کانگریس مینز نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی۔وفد نے گور و دوارہ کا دورہ کیا، بابا گرونانک سے وابستہ اشیا دیکھیں، انہیں گور و دوارہ کرتارپور بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی،وفد سے بھارتی سکھ یاتریوں نے ملاقات کی۔ وفدنے سکھ برادری کیساتھ کھانا کھایا۔ وفد نے کرتارپور راہداری اور گور ودوارہ میں سہولتوں کو سراہا اورکہا سکھ برادری کے میلے میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوئی۔ امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا سکھ یاتریوں کیلئے بہترین سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کیلئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ملاقات کی ،پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ ،انسداددہشتگردی اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیردا خلہ نے پاک برطانیہ تعلقات مضبوط کرنے کیلئے موثر کردار پر افضل خان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ لیبر پارٹی کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی بنا کر بلا تاخیر عمل کیا جائے ۔ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ٹریننگ کیلئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں