خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں فائرنگ سے سینئر سول جج اور وکیل جاں بحق

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں فائرنگ سے سینئر سول جج اور وکیل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رشکی انٹرچینج پل پر پیش آیا ، جہاں نامعلوم ملزمان مے گاڑی پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے سینئر سول جج محمد حیات اور خالد خان ایڈوکیٹ موقع پر جابحق ہو گئے، ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
خیال رہے سینئر سول جج حیات خان رشکی انٹرچینچ سے پشاور جارہے تھے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔