کے پی ٹی میں جتنا قومی آمدن کا ضیا ہو رہا، اس کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کے پی ٹی میں جتنا قومی آمدن کا ضیا ہو رہا ہے اس کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کے پی ٹی میں ہر قسم کی لوٹ مار کا بازار گرم ہے، جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی سے جتنی ممکنہ آمدن ہو سکتی ہے اس کو بڑھایا جا رہا ہے، میں اس کمیٹی کا چیئرمین تھا جب یہ معاملہ میرے سامنے آیا، کے پی ٹی میں ہزاروں ارب روپے کے گلچھڑے اڑائے جا رہے ہیں، کرپشن کے سارے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات کو اعلیٰ سطح پر دے دیا ہے، کمیٹی میں جو ماہرین تھے انہوں نے اعلیٰ کام کیا ہے، لیکیج کے حوالے سے متبادل طریقہ کار پر کام کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دہائیوں سے کے پی ٹی میں لوٹ مار میں یہ سب مصروف تھے، وہ ایسا کام نہیں کرنے دے رہے تھے کہ ان کی لوٹ مار میں کوئی رکاوٹ آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں