بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4، 4 ہزار رنز بنا نیوالے تیسرے بیٹربن گئے

 بابراعظم تینوں فارمیٹ میں 4، 4  ہزار رنز بنا نیوالے تیسرے بیٹربن گئے

سینچورین(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 4، 4 ہزار رنز بنا کر دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ۔

 بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بابراعظم پہلی اننگز میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔انہوں نے ٹیسٹ میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں ۔جبکہ انکا سب سے زیادہ سکور 196 رنز کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں