پاکستان 211 پر ڈھیر،جنوبی افریقہ کے 3 وکٹوں پر 82 رنز

پاکستان 211 پر ڈھیر،جنوبی افریقہ کے 3 وکٹوں پر 82 رنز

سنچورین (سپورٹس ڈیسک )پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنا لیے۔۔۔

 ایڈن مارکرم 47 اور ٹمبا باووما 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ، ٹرسٹن اسٹبس 9، ریان ریکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔میزبان ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 129 رنز کی ضرورت ہے ،پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد 14.1 اوورز میں 36 کے مجموعی سکور پر شان مسعود 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔اگلے اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 40 رنز پر گر گئی، اس مرتبہ صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایک رن کے اضافے کے بعد 4 رنز بنانے والے بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے ۔ چوتھی وکٹ 56 رنز پر گرگئی ، اس مرتبہ آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے ۔ انہوں نے 14 رنز سکور کیے ۔تاہم پانچویں وکٹ پر کامران غلام اور محمد رضوان نے 81 رنز جوڑ کر جنوبی افریقی بولرز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ کامران 54 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 137 رنز تک پہنچایا۔کامران غلام کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 5 رنز کے اضافے کے بعد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔اس موقع پر سلمان علی آغا اور عامر جمال نے مزاحمت دکھائی اور ساتویں وکٹ پر 53 گیندوں پر 47 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 189 تک پہنایاتاہم اس مجموعے پر 28 رنز بنانے والے عامر جمال، 18 رنز بنانے والے سلمان علی آغا اور نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔آخری وکٹ پر ٹیل اینڈرز خرم شہزاد اور محمد عباس بیٹنگ کر رہے ہیں جنہوں نے ٹوٹل کو 211 رنز تک پہنچایا۔ دونوں کے درمیان 22 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ خرم 11 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جبکہ محمد عباس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔جنوی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 جبکہ مارکو یانسین نے ایک وکٹ لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں