جسٹس جواد حسن کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت سے معذرت

جسٹس جواد حسن کی مخصوص نشستوں  کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست  پر سماعت سے معذرت

لاہور(عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

عدالت نے  ریمارکس دیئے کہ میں نے لکھ کر دے رکھا ہے کہ سیاسی کیس نہیں سنوں گا،فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہا ہوں تاکہ کسی اور بینچ میں لگایا جاسکے ،عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ،عدالت میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل پاکستان نے جواب جمع کروا رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں