میجر عاطف خلیل شہید فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

میجر عاطف خلیل شہید فوجی  اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار )ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید ،نائیک آزاد اللہ ،لانس نائیک غضنفر عباس کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی ،شہداء کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لوحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، آئی ایس پی آر نے کہا ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں