سندھ ہائیکورٹ،آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائیکورٹ،آئینی ترمیم کیخلاف  درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی (سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس جواد اکبرسروانہ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

 ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکمنامے کے مطابق دو درخواستوں کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم کے کچھ آرٹیکلز کو چیلنج کیا گیا ہے ،عدالت سمجھتی ہے آئینی ترمیم کے بارے میں سوالات آئینی بینچ کے سامنے رکھے جانے چاہئیں۔ حکمنامے میں کہاگیا کہ چیلنج کی گئی ترمیم کے تحت صوبائی آئینی بینچز تب ہی بن سکیں گے جب صوبائی اسمبلی آئینی بینچز کے قیام کے لئے قرارداد منظور کرے گی، عدالت قرارداد اور آئینی بینچز کی عدم موجودگی میں اپنا دائرہ اختیار استعمال کررہی ہے ۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں