آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان

لاہور: (سامیا سعید) آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 186 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 242، جوہر ٹاؤن 247 اور ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 239 تک جا پہنچا ہے جبکہ گلبرگ میں اے کیو آئی 214 رہا۔

شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں