خواتین پولیو ورکرز کو حبس بے جا میں رکھنے پرمقدمہ درج
ننکانہ صاحب (خبر نگار)موڑکھنڈا میں خواتین پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کا واقعہ سامنے آگیا، اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملزم احتشام کے خلاف تھانہ مانگٹانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
محلہ نذیر آبادمیں 2پولیو ورکرز خواتین زاہدہ یعقوب اور شکیلہ بی بی 2بچوں فراز اور ابو بکر کو پولیو کے قطرے پلا کر اشفاق احمد کے گھر سے باہر نکل کر ڈور مارکنگ کر رہی تھیں کہ احتشام احمد نے گھر سے باہر نکل کر دونوں کو گالیاں دینا شروع کردیں ،انہیں دھکے دیتے ہوئے گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی۔