علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
لاہور (عدالتی رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کو احتجاج ، پولیس پر تشدد کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی تین مقدمات میں 5،5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مستی گیٹ تھانہ کیس اور عرفان حیدر نے تھانہ شفیق آباد اور لاری اڈا کے مقدمات پر سماعت کی ۔خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اگر اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا تو میری بہن نے آج تک ایسی کوئی بات نہیں کی یہ لوگ ٹافیوں کی طرح ایف آئی آرز بانٹ رہے ہیں۔