انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے ، اٹارنی جنرل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے ۔
جمعہ کوعمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4نومبر تک ملتوی کر دی۔ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم حیدرپنجوتھاکی کسی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت مشروط کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر آئندہ سماعت تک نعیم پنجوتھاکو گرفتار نہ کیا جائے ۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت نے دلائل سننے کے بعداحکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ نعیم حیدرپنجوتھا پر کتنے مقدمات ہیں تفصیلات جمع کرائیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔