مسائل کا حل تلاش کر کے آگے بڑھا جائے :پنجاب بار

مسائل کا حل تلاش کر کے آگے بڑھا جائے :پنجاب بار

لاہور (آن لائن)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے جس کیلئے سب کو اپنی انا کو پس پشت ڈال کر ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ، بند گلی میں داخل ہونے کی بجائے مسائل کا حل تلاش کر کے آگے بڑھا جائے ،یہی جمہوریت کی کامیابی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم پر امید ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ملک درست سمت میں چلے گا ، سالہا سال سے انصاف کیلئے در بدر سائلین کواب جلد انصاف ملنا چاہیے ،حکومت ایسی اصلاحات کرے جس سے عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا ہو اس کیلئے ہر طرح کے تعاون پرتیار ہیں۔ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بنچ اور بار میں توازن رہے اور مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے ۔ حالیہ مہینوں میں وکلا کیخلاف جس رفتار سے ناجائز وبے بنیاد مقدمات کا اندراج کیا گیا ، اس سے وکلا برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ، ہم ذمہ داران کو متنبہ کرتے ہیں کہ نا انصافی نہ کریں بصورت دیگر ہم اپنے حقوق کیلئے سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کی سر بلندی اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا ، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو سپیس دیں تاکہ سیاسی استحکام سے معاشی حالات بہتر ہوں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں