حکمران پی آئی اے اونے پونے داموں خرید ناچاہتے :حافظ حمداللہ

 حکمران پی آئی اے اونے پونے  داموں خرید ناچاہتے :حافظ حمداللہ

اسلام آباد(آن لائن)جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا، اب اسے اونے پونے داموں خرید نے کیلئے ٹوٹ پڑے ہیں۔ نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا پی آئی اے بستر مرگ پر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ۔

 اب صرف اسکی موت کا سرکاری اعلان ہونا باقی ہے ۔ منافع بخش قومی ادارے کو زمین بوس کیاجارہا ہے ، پی آئی اے پر سب سے خطرناک حملہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کیاجب انہوں نے کہا ہمارے پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوئے ہیں۔ جس سے پورے یورپ میں پی آئی آے کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ حافظ حمد اللہ نے کہا پتہ نہیں یہ لوٹ مار کب تک جاری رہے گی؟کوئی ہے جو اسکو روکے ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں