انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کا مقصد کسی جماعت کیخلاف کارروائی نہیں، بیرسٹر عقیل
اسلام آباد(این این آئی)مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پیشگی حفاظتی اقدامات کیلئے لایا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ آج ججز کی تعداد بڑھانے کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا تو جائزہ لیں گے ۔غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اپنے ججز لانا چاہتی ہے ۔