فائز عیسیٰ حملہ،پاکستانی ہائی کمیشن لندن کوسخت کارروائی کا حکم

فائز عیسیٰ حملہ،پاکستانی ہائی کمیشن لندن کوسخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) وزارت خارجہ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے پرپاکستانی ہائی کمیشن کوسخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ۔

گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیا تھا۔تقریب سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکن انکی گاڑی پر حملہ کرکے مکے برساتے رہے ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کو حملہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے ۔وزارت خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ ملزموں کو سخت سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا فوٹیجز کے ذریعے نشاندہی کی جائے ۔ حملہ آوروں کیخلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کی جائے گی، شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائینگے ، فوری انکی شہریت منسوخی کی کارروائی ہو گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں