فیصلہ کن وقت آگیا

فیصلہ کن وقت آگیا

پشاور(آئی این پی)رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن وقت آگیا، بانی کی رہائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کیساتھ سیاسی اختلافات اپنی جگہ موجودہیں، علی امین گنڈا پور سمجھتے ہیں مولانا فضل الرحمن پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، ان کے مولانا بارے تحفظات موجود ہیں۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی کی اپنی سوچ اور ایجنڈا ہوتا ہے ، جس کے مطابق چلتی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کے پی میں پشتون جرگہ ہونے جا رہا ہے ا س میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،فیصلہ کریں گے ،جیل میں سب جائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں