پی آئی اے شریف فیملی اونے پونے داموں خریدنا چاہتی : علی امین
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو خریدنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے،بلی تھیلے سے باہر آگئی، ایئر لائن کو اونے پونے داموں شریف فیملی خود خریدنا چاہتی ہے۔
پختو نخوا حکومت نے خریدا تو نام پی آئی اے ہی رکھیں گے ۔یہ بات انہوں نے پشاور میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علی امین نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ ہمارے وقت میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی، اب دوبارہ سے پھیلی دہشت گردی سے ہماری فورسز مقابلہ کررہی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مقابلہ جاری رہے گا۔مریم نواز کی طبیعت کے سوال پر علی امین نے جواب دیا کہ میں مریم کو اتنا فالو نہیں کرتا آپ کو ٹینشن زیادہ ہے آپ ان کے لیے دعا کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ سرپلس ہے ، ہمارا ریونیو سو فیصد ہے 9 نومبر کو صوابی میں اکٹھے ہوں گے ، جلسے میں قرارداد پاس کریں گے پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اس بار ایک ہی دفعہ نکلیں گے ۔ یہ کال فائنل ہوگی ،وزیر اعلیٰ نے اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔