12ویں انٹر سکول اینڈ کالجز گیمز، پنجاب گروپ پھر بازی لے گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12ویں انٹر سکول اینڈ کالجز گیمز اختتام پذیر ہوگئیں پنجاب گروپ آف کالجز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب تھے۔
اس موقع پر مختلف سکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،پنجاب کالج نے مجموعی طور پر جنرل ٹرافی پنجاب اولمپک 12ویں انٹر سکول اینڈ انٹر کالج گیمز 2024 جیت لی،پنجاب کالج نے 12 گیمز میں پہلی پوزیشن ،3 گیمز میں دوسری پوزیشن اور 2 گیمز میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پہلی پوزیشن والے کھیل میں باسکٹ بال ،کبڈی ،ٹگ آف وار ،ہینڈ بال،ہاکی ،ٹیبل ٹینس ،ٹینس ،بیڈمنٹن،تائیکوانڈو،کراٹے ،کشتی ،سائیکلنگ اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں۔دوسری پوزیشن کی گیمز میں اتھلیٹکس ، فٹ بال ،جمناسٹ اور تیسری پوزیشن میں تیراکی اورسکواش شامل ہیں،انٹر سکول اینڈ کالجز گیمز میں گیارہ سو ٹیموں نے شرکت کی جبکہ 15 ہزار طلباء نے حصہ لیا،وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انڈومنٹ فنڈ سے نوازیں گے ، انٹر سکول اینڈ کالجز گیمز میں شرکت کرنے والے پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دے دیا۔ایونٹ کی اختتامی تقریب میں انٹر سکول و انٹر کالج گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔