شیشے پر ہتھوڑے سے دراڑیں ڈال کر مصوری کرنیوالا فنکار

شیشے پر ہتھوڑے سے دراڑیں ڈال کر مصوری کرنیوالا فنکار

لندن(نیٹ نیوز)لندن میںنیل شکلا آرٹسٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے اور اسکی وجہ اس کی شیشے پر ہتھوڑے مار کر پینٹنگ کی انوکھی صلاحیت ہے ۔

نیل شکلا تصویرکوخوبصورت بنانے کیلئے مختلف قسم کے دھاتی ہتھوڑوں اور چھنیوں کا استعمال کرتے ہوئے ، لندن میں مقیم آرٹسٹ نیل شیشے کو آہستہ آہستہ توڑتے ہیں جس سے دراڑیں پیدا ہوتی ہیں جو بالآخر واضح اور تفصیلی تصویر پر منتج ہوتی ہیں۔یہ ایک آرٹ کی شکل ہے جس کے لیے بے انتہا صبر اور فولادی اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ہتھوڑے کی ایک مار میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ، نہ ہی بہت زیادہ زور سے اور نہ ہی بہت ہلکی۔ زیادہ طاقت سے یا غلط جگہ پر ہتھوڑا مارنے کے نتیجے میں شیشے پر بڑی دراڑیں پڑ سکتی ہیں جو آرٹ ورک کو برباد کر سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں