بغیر اجازت بچی کا بکرا ذبح کرنیوالے پولیس دفتر پر جرمانہ

بغیر اجازت بچی کا بکرا ذبح کرنیوالے پولیس دفتر پر جرمانہ

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک 11 سالہ لڑکی شاستا کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے 300,000 ڈالر وصول کرے گی کیونکہ ادارے نے بچی کے پالتو بکرے کو پکڑ لیا اور ذبح کر دیا۔

یہ واقعہ 2022 میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی دیودار نامی بکرے کو شاستا ڈسٹرکٹ میلے کے لیے پال رہی تھی۔ لیکن جیسے جیسے ایونٹ قریب آیا بچی نے بکرے سے بے انتہا محبت کیوجہ سے اسے نیلام کرنے سے منع کردیا۔لڑکی کی ماں جیسیکا لانگ نے میلے میں بکرے کو نیلامی سے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن انتظامیہ نے اسے زبردستی لے کر اسے ذبح بھی کردیا۔ والدہ نے بکرے کو فروخت کرنے اور ذبح کرنے پر شیرف کے دفتر پر فوری طور پر مقدمہ دائر کر دیاتھا۔ عدالت نے شیرف دفتر کو فیملی کو 300،000 ڈالرز معاوضہ دینے کا حکم صادر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں