دوسرا ون ڈے : ایک سپنر کھلانے ، فاسٹ بولر کو آرام دینے کا امکان
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے میلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے ۔پاکستانی سکواڈ گزشتہ روز ایڈیلیڈ پہنچا جہاں اس نے آرام کیا۔ ٹیم آج ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی۔۔
ذرائع کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک ریگولر سپنر کھلانے پر غورکیا جا رہا ہے ، پاکستانی سکواڈ میں سپنرز فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ایک سپنر کھیلانے کی صورت میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے کسی ایک کو آرم دیا جا سکتا ہے ۔ پہلے میچ میں نسیم شاہ کو کریمپس کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم نسیم شاہ کو آرام دیئے جانے کا زیادہ امکان ہے ۔ تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے ، تین میچز کی سیریز کے بعد ٹی 20سیریز بھی کھیلی جائے گی۔