آسٹریلیا میں پِچ پر باؤنس ،قومی ٹی 20 سکواڈ کی ماربل پر پریکٹس

آسٹریلیا میں پِچ پر باؤنس ،قومی ٹی 20 سکواڈ کی ماربل پر پریکٹس

کراچی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پِچ پر فاسٹ بولرز کی رفتار اور باؤنس دیکھ کر پاکستانی ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑیوں نے ماربل پر پریکٹس شروع کردی۔

کراچی میں جاری کیمپ میں ٹی ٹونٹی کے بیٹرز نے ماربل کی سلیب رکھ کر پریکٹس کی ۔ عثمان خان، عمیر بن یوسف اور دیگر بیٹرز نیشنل سٹیڈیم میں ماربل پر ٹریننگ کرتے نظر آئے ۔عثمان خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پہلا ون ڈے دیکھنے کے بعد ماربل پر بیٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا، اس سے تیز پچز پر کھیلنے کی تکنیک بہتر ہوتی ہے ، اس سے کٹ اور پل کی تیاری کے ساتھ ساتھ فٹ ورک بہتر ہوگا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تیاری اچھی جا رہی ہے ، وہاں کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہے ، ابتدائی وکٹیں صرف پاکستان ہی کی نہیں آسٹریلیا کی بھی گر جاتی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی بہت دور ہے ، اس کا نہیں سوچ رہا ابھی توجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز پر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں