بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن :وزیراعلیٰ
کوئٹہ (این این آئی )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں قومیت کے نام پر سازش ہورہی ہے ہمیں اس سازش سے بچنا ہے ہم سب کی شناخت اور پہچان پاکستانی ہونا ہے۔
بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے صوبے میں دہشت گردی ،مارا ماری کا تعلق کرپشن سے ہے ، نئی نسل صوبے میں کرپشن کے خلاف جہاد کرے ۔کوئٹہ کے نجی کالج میں یوم اقبال کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم تعلیم کے شعبے میں کئی سکالرشپ لاکر غریب کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم د ینا چاہتے ہیں ، میٹرک میں ضلع میں جو ٹاپ کرے گا ، اسے مزید اعلیٰ تعلیم مفت دی جائے گی ،صوبے کے شہد ا کے بچوں کی تعلیم اور کفالت حکومت بلوچستان کرے گی ۔