نوجوانوں کی قابلیت نکھارنے کیلئے نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد

نوجوانوں کی قابلیت نکھارنے کیلئے نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)دو روزہ نیشنل یوتھ سمٹ 2024 (این وائی ایس) کا انعقاد گندھارا ہیریٹیج اینڈ کلچرل سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا جسکا مقصد نوجوانوں کیلئے پائیدار ترقی کیلئے ڈیجیٹل راستوں کی تلاش اور مباحثے کا فروغ تھا۔

تقریب میں ملک بھر سے 200 سے زائد نوجوان رہنماؤں، پالیسی سازوں اور اہم شرکاء نے شرکت کی۔ یہ تقریب یو این ایف پی اے پاکستان کی جانب سے اے سی ٹی انٹرنیشنل اور وزیرِ اعظم کے یوتھ پروگرام کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ سمٹ میں پاکستان کی نوجوان نسل کے کردار پر زور دیا گیاکہ وہ کس طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لا کر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔سمٹ سے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں اپنے نوجوان رہنماؤں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، بڑے خواب دیکھیں اور دیانتداری کے ساتھ با مقصد قیادت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں