اسٹاک ایکسچینج :مندی،44فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی،44فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مندی کا رجحان غالب آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی سے 92021پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 42ارب روپے کا خسارہ ہوا۔۔۔۔

جبکہ 44.24 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا تھا اور مارکیٹ تاریخ کی بلند سطح 92966پوائنٹس پر جاپہنچی، بعد ازاں فروخت کے دباؤسے مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کے بعد بازار حصص کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 175 پوائنٹس کی کمی سے 28664 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 58659 پوائنٹس سے گھٹ کر58529پوائنٹس پر آگیا۔مجموعی سرمایہ 118 کھرب 16 ارب روپے رہ گیا۔ بدھ کو 30 ارب روپے مالیت کے 88 کروڑ 91 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 452 کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہواجس میں سے 201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 200 میں کمی اور51 میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 8 کروڑ 86 لاکھ، سنرجیکو پاک 7 کروڑ 16 لاکھ، پاور سیمنٹ 3 کروڑ 91 لاکھ اورسوئی سدرن  3 کروڑ 74 لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں