امیدنہیں ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہیں گے :وزیردفاع
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ امیدنہیں ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہیں گے ،ایک شخص کیلئے کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا،امریکہ اپنے اور ہم اپنے مفادات کاتحفظ کریں گے ۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ لبنان اور فلسطین میں امریکا کی سربراہی میں جنگ جاری ہے ، ٹرمپ نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا ہے کہ جنگ رکوائیں گے ، اگر جنگ بند کراتے ہیں تو اقوام متحدہ، دیگر پلیٹ فارم سے راستے نکالے جا سکتے ہیں ۔امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا، ہم قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان مطالبہ کررہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے ،15سے 20دن انتظار کریں کہ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کیا سٹینڈ لیتے ہیں۔